پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو نے آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کیا کر ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب سمجھ آئی کہ پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلنے آیا“

پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو نے آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں ...
پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو نے آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کیا کر ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب سمجھ آئی کہ پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلنے آیا“

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے جب ڈیرین براوو کو خریدا تو کئی خواب دیکھے ہوں گے کہ وہ کھیلنے آئیں گے اور اپنی ٹیم کو خوب میچ جتوائیں گے لیکن انجری کا ”بہانہ“ بنا کر انہوں نے پورے سیزن میں ایک جھلک بھی نہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پنجاب یونیورسٹی کے باہر بینچ پر بیٹھی لڑکیوں کو دیکھ کر اس رکشہ ڈرائیور نے کیا شرمناک ترین کام شروع کر دیا؟ لڑکیوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو ہنگامہ مچ گیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ لاہور کی مصروف سڑک پر ایسا کام بھی ہو سکتا ہے 

ابھی پی ایس ایل اختتام پذیر بھی نہیں ہوئی تھی کہ کہ یہ خبر سامنے آئی کہ انجری کے باعث پی ایس ایل نہ کھیلنے والے ڈیرین براوو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کیلئے ایک مہینہ پہلے ہی بھارت میں ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں جس پر پاکستانیوں کو شدید غصہ آیا اور اب انہوں نے آئی پی ایل میں اپنے پہلے میچ میں ہی ایسا کام کر دیا ہے کہ جان کر ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھے گا کہ ”اب سمجھ آئی کہ پی ایس ایل کھیلنے کیوں نہیں آیا۔“

آئی پی ایل 2018ءمیں پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈیرین براوو نے اس وقت طوفانی بلے بازی کی جب ان کی ٹیم چنئی سپر کنگز میچ ہار رہی تھی۔ براوو نے 30 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا جس پر ان کی خوب ”جے جے“ ہو رہی ہے۔

پی ایس ایل کے دوران یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بہت سے ایسے کھلاڑی جنہوں نے پی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل کھیلنے کیلئے جانا ہے، صرف اور صرف اس لئے ہی بھرپور کارکردگی نہیں دکھا رہے کہ کہیں وہ زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر نہ ہو جائیں جہاں انہیں کھیلنے کے عوض بہت زیادہ پیسہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کھانا کھا لو نا میری جان۔۔۔“ سچے پیار کے متلاشی زاہد نے محبوبہ کی فرمائش پر کھانا کھایا تو فوراً بے ہوش ہو گیا، حواس بحال ہوئے تو جسم کی اس قیمتی ترین چیز سے ہی محروم ہو گیا کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہ رہا 

ڈیرین براوو کی اننگز دیکھ کر تو یہی محسوس ہوتا تھا کہ وہ صرف اس لئے ہی پی ایس ایل کھیلنے نہیں آئے تاکہ آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں جہاں انہیں ناصرف پی ایس ایل سے کہیں زیادہ پیسہ ملے گا بلکہ اس کیساتھ ساتھ ’رنگینیوں‘ سے بھرپور تقاریب بھی ہوں گی جہاں ”تتلیاں“ ان کے اردگرد منڈلائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -