اوکاڑہ میں دن دیہاڑے بھرے بازار میں دو بھائی قتل
اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر +بیورورپورٹ)اوکاڑہ دن دیہاڑے بھرے بازار میں کارسواروں نے اندھادھندفائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کر دیا فائرنگ کے نتیجے میں بازا ر میں خوف وہراس پھیل گیا دوکاندار خوف کے مارے دوکانوں میں چھپ گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہربھر کی ناکہ بندی کرلی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق چک نمبر54/4Rکے رہائشی دو حقیقی بھائی ظفراقبال اور علی اکبر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی کام کے سلسلے میں اوکاڑہ آئے جیسے ہی وہ منڈی روڈ اوکارہ پر واقع پنجاب بینک برانچ کے قریب پہنچے تو کارنمبریLEC-20میں چار مسلح آتشیں اسلحہ افراد نے وونوں بھائیوں پر اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی جن کے جسم گولیوں سے چھلنی ہو گئے جو موقع پرہی جاں بحق ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں بازار بھر میں خوف وہراس پھیل گیا دکانوں میں چھپ گئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے شواہداکھٹے کر نے کے بعد موقع پر موجود لوگوں سے معلومات حاصل کرتے ہو ئے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کی گر فتاری کے لئے شہر بھر کی ناکہ بندی کرلی ہے ۔
ڈی پی او حسن اسد علویٰ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل کوملزمان کوجلدازجلد گرفتار کر نے کاخصوصی ٹاسک دیا پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کے ورثاء کے آنے پر دوہرے قتل کے اصل حقائق سامنے آئیں گے اور پولیس ان حقائق کی روشنی میں اپنی تفیتش کے دائرہ کارکو آگے بڑھائے گی تاہم ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن جاویدخاں نے وقوعہ کے نزدیک کسی کو کوئی علم ہو تو اپیل کی ہے کہ خون کی ہولی کھیلنے والے ملزمان کے بارے میں اگر کسی کوکوئی علم ہو تو پولیس سے مدد کرکے امن پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں معلومات فراہم کرنیوالے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائیگا۔