دوسری شادی کے بعد سزا سے بچنے کے لئے شوہرنے حاکم وقت کوایسی بات سنائی کہ وہ بے اختیار روپڑا

دوسری شادی کے بعد سزا سے بچنے کے لئے شوہرنے حاکم وقت کوایسی بات سنائی کہ وہ ...
دوسری شادی کے بعد سزا سے بچنے کے لئے شوہرنے حاکم وقت کوایسی بات سنائی کہ وہ بے اختیار روپڑا

  

اس علاقے میں پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی ممنوع تھی۔ پھر بھی ایک شخص نے دوسری شادی کر لی۔ دوسرے ہی دن اسے معلوم ہوا کہ اس کے جرم کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور اسے گرفتار کیا جانے والا ہے۔ اس نے حاکم کو اطلاع دی کہ وہ اس سے ملنا چاہتا ہے۔ حاکم نے اسے ملاقات کا وقت دے دیا۔

اس شخص نے اپنی دونوں بیویوں کو کار میں بٹھایا اور حاکم سے ملنے روانہ ہو گیا۔ راستے میں ایک قبرستان پڑتا تھا۔ اس نے اپنی پہلی بیوی کو قبرستان میں اتار دیا اور دوسری بیوی کےساتھ حاکم کے پاس پہنچ گیا۔ حاکم نے دریافت کیا۔

”ہمارے علم میں آیا ہے کہ تم نے دوسری شادی کی ہے۔“

”درست ہے جناب!“ اس شخص نے اقرار کیا۔” یہ ہے وہ عورت، جس سے میں نے دوسری شادی کی ہے۔“

حاکم گرج کر بولا۔” تمہاری پہلی بیوی کہاں ہے؟“

اس شخص نے جیب سے رومال نکالا،سسکیاں بھریں  اور آنکھیں صاف کرتے ہوئے بولا۔”میری پہلی بیوی اس وقت قبرستان میں ہے۔“

”اوہ مجھے افسوس ہے....!“ حاکم وقت کی آنکھوں میں نمی آگئی،بولا ”آپ جائیں، سپاہی آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں۔“

ناصر درانی،واہ کینٹ

مزید :

لافٹر -