پنجاب گیمز،صوبہ کے کھلاڑیوں کیلئے نعمت ثابت ہوئے

پنجاب گیمز،صوبہ کے کھلاڑیوں کیلئے نعمت ثابت ہوئے
پنجاب گیمز،صوبہ کے کھلاڑیوں کیلئے نعمت ثابت ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پنجاب گیمز کا انعقاد صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بہت اہم ثابت ہوگا جس طرح سے اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبہ پنجاب میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے بس پلیٹ فارم کی ضرورت ہے انتظامیہ نے گیمز کا انعقاد کرکے صوبہ بھر کے ایسے شہروں اور دیہاتوں کے کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع دیا جو ایک عرصہ سے موقع کی تلاش میں تھے اور اب جب ان کوموقع ملا انہوں نے جس خوشی کا اظہار کیا اور ان گیمز میں حصہ لیا وہ سب کے سامنے ہے آٹھ سال کے بعد منعقد ہ ان گیمز میں شریک ہر کھلاڑی ہی خوش نظر آرہا تھا کیونکہ اس کو یقین ہوگیا کہ اب اسی طرح سے مستقبل میں بھی اس کو ایسے مواقع میسر آتے رہیں گے جن کے ذریعہ وہ اپنی کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے آگے بڑھ سکے گا ان گیمز میں صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور نے میدان مار لیا اور ہر کھیل میں ہی لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا او رشائقین کے دل جیت لئے جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی پیچھے نہ رہے اور عمدہ پرفارمنس سے پوزیشینیں حاصل کیں یقینیا ان کھلاڑیوں کے لئے یہ کامیابی بہت معنی رکھتی ہوں گی اور ان کے آگے بڑھنے میں ان کی بھرپور مدد بھی کرے گی مگر اس کے ساتھ ساتھ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد ان گیمز کا انعقاد کیاگیا اور کھیلوں کو فروغ حاصل ہوا دور دراز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی اور سب سے بڑھ کر اس ایونٹ میں رسہ کشی کے مقابلوں میں خواجہ سراؤں کو بھی موقع دیا گیا جنہوں نے بہت عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کیا یہ بہت اچھی بات ہے کہ ان کو ان گیمز کاحصہ بنایا گیا اور بلاشبہ ان میں بھی بہت ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے پنجاب گیمز کا ہرسال اسی طرح سے انعقاد ہونا چاہئیے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتری بھی لائی جائے اس مرتبہ کھلاڑیوں کو انتظامات کے حوالے سے کچھ شکایات ضرور تھیں مگر مجموعی طور پر اگر بات کی جائے تو یہ ایک شاندار اور یادگار کھیل ثابت ہوئے اور اس میں شریک ہر کھلاڑی بھی اس کی یادوں کو ایک عرصہ تک دل سے نکال نہیں پائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو منظر عام پر لانے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا سرکاری سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد کھلاڑیوں کے لئے بہت حوصلہ افزاء ہوتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی سے ان میں آگے بڑھنے کا مزید حوصلہ پیدا ہوتا ہے پنجاب گیمز کا انعقاد یقیناًکامیابی سے ہمکنار ہوا اور لاہور کے شہریوں نے تو عمدہ پرفارمنس سے سب سے زیادہ میڈلز اپنے نام کئے ہی مگر ہر شہر کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بھی ان گیمز کے انعقاد سے فائدہ کا تعلق رہا امید ہے کہ یہ کھیل اب باقاعدگی کے ساتھ ہر سال ہی منعقد کئے جائیں گے اور اسی طرح سے کھلاڑی اس میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میدان میں اتریں گے ان کھیلوں کا ایک مقصد صوبہ بھر میں کھیلوں کو فروغ دینا بھی ہے کیونکہ گیمز میں کئی ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جو سرکاری سطح پر بہت کم ہورہے تھے۔

مزید :

رائے -کالم -