ٹی 20ورلڈ کپ اکتوبر میں ہی ہوگا، آئی سی سی

ٹی 20ورلڈ کپ اکتوبر میں ہی ہوگا، آئی سی سی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا رواں برس اکتوبر میں ہی انعقاد ہو گا کیونکہ کورونا وائرس کے باعث تمام تر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ کیا ہوا ہے، اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ٹورنامنٹ کو منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تحت گردش کرنیوالی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ رواں برس کے اختتام پر آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے پلان کے مطابق ہی کھیلا جائیگا اگرچہ عالمی وبا کے نتیجے میں بیشتر کھیلوں کے بڑے ایونٹس ملتوی یا منسوخ ہو چکے ہیں کرکٹ کی گورننگ باڈی نے اپنے پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جو بحران شروع ہوا اس کے بعد سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام تر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 25 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 وینیوز پر کھیلا جائیگا اور فی الحال منصوبہ بندی یہی ہے کہ اس کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا جائے البتہ صورتحال مزید خراب ہوئی تو ٹورنامنٹ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے جس کا موجودہ حالات میں کوئی امکان نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -