پٹھان برادرز نے 10ہزار کلو چاول اور 700 کلو آلو بانٹ دیے

پٹھان برادرز نے 10ہزار کلو چاول اور 700 کلو آلو بانٹ دیے

  

ممبئی(یواین پی) سابق بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔عرفان اور یوسف پٹھان نے 10 ہزار کلوچاول اور 700 کلو آلو ضرورتمندوں میں تقسیم کیے ہیں، اس سے قبل دونوں بھائیوں کی جانب سے فیس ماسک بھی بانٹے گئے تھے۔ عرفان اور یوسف کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کیلیے حکومت کا ہاتھ بٹانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ بھارت میں مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

v

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -