وقار یونس کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر عامر اور وہاب پر شدید تنقید

    وقار یونس کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر عامر اور وہاب پر شدید تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سڈنی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے کر انٹر نیشنل لیگز کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ پر فوکس کرنے والے سینئر بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر پربرس پڑے۔وقا یونس نے کہاکہ کرکٹرز نے کبھی فیصلہ نہیں کیا کہ یہ میچ ہمارا آخری میچ ہے، اس کے بعد جب بورڈ نکالتا ہے تو ہم روتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں کو بھی کھلے ذہن کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہاب اور عامر نے اپنا فیصلہ کرتے وقت سوشل میڈیا سہارا لیا اور بورڈ کو بتانے کی بھی زحمت نہیں کی، اس قسم کے فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، وہاب اور عامر کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے مشکل دورے سے قبل ہم نوجوان بولرز کی جانب گئے۔انہوں نے کہاکہ وہاب اور عامر آسٹریلیا کے دورے سے چند دن قبل ہمیں دھوکا دے گئے جس کے بعد ہمارے پاس نوجوان ہی چوائس تھے، موسیٰ اور نسیم ابتداء میں ناکام رہے لیکن نسیم نے پاکستان آکر میچ جتوائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے آنے سے قبل عامر ٹیسٹ چھوڑ چکے تھے تاہم میں اس بات پر اسی لیے تنقید کررہا ہوں کہ اہم ٹور سے پہلے ریٹائر ہوجانے اور مڈل سیکس کے لیے 4 روزہ میچ کھیلنا کسی بھی طرح اچھی روایت نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں بولروں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے باوجود اس بات کی حمایت کی کہ انہیں محدود اوورز کی کرکٹ جاری رکھنی چاہیے اور موقع بھی دیا جانا چاہیے، پی ایس ایل سے ہمیں دلبر حسین جیسا بولر ملا ہے اور مجھے اس سے بھی امید ہے۔