دوران گرفتاری پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنیوالے4پتنگ باز گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ کی کارروائی۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث اور کارِ سرکار میں مداخلت کرنے والے 4ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران محمد راشد، اقبال، رضوان اور احسان علی کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق پتنگ بازی کے ملزمان نے اپنی گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔