صاف پانی کرپشن کیس، ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

صاف پانی کرپشن کیس، ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں قمر اسلام راجہ سمیت تمام ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بریت کی درخواستوں پر بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی۔

،اس کیس کے دیگر ملزمان میں سابق سی ای او صاف پانی وسیم اور ظہیر الدین بابر شامل ہیں،ملزموں پر صاف پانی کمپنی میں کڑورں کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

مزید :

علاقائی -