کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی،105بھکاری گرفتار

کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی،105بھکاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) کینٹ ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ایس پی کینٹ ڈویڑن فرقان بلال کے مطابق گداگروں کیخلاف کاروائیوں میں 105 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔کارروائیاں تھانہ مناواں، داتا دربار، باٹا پور اور ریس کورس کے علاقوں میں کی گئیں۔

 سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد کورونا بحران میں راشن تقسیم کرنے والوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔پیشہ ور بھکاری مخیر افراد کو پریشان اور حقدار مستحق افرد کی حق تلفی کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -