لاک ڈاؤن کے دوران ابتک 1489مقدمات درج

لاک ڈاؤن کے دوران ابتک 1489مقدمات درج

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر 3967 موٹر سائیکلیں، کاریں ودیگر وہیکلز مختلف تھانوں میں بند کردیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرلاہور کے مختلف تھانوں میں ابتک مجموعی طور پر1489 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔شہر کے مختلف مقامات پرلگائے گئے 200 سے زائد ناکوں پرابتک مجموعی طور پر01 لاکھ 19ہزار633 افرادکو روک کرشہر میں نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی

جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے110958 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی58690موٹر سائیکلوں،15561 رکشوں، 2583 ٹیکسیوں،18843 کاروں اور5482 بڑی گاڑیوں کوبھی روک کر اُن کے مالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی۔ پولیس نے3617شہریوں سے دوبارہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں لاہور پولیس بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔لاہور پولیس کے جوان قرنطینہ مراکز پر بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ شہری امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس سے تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

مزید :

علاقائی -