لیاقت آباد کے علاقہ میں 80 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

لیاقت آباد کے علاقہ میں 80 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقہ میں 80 سالہ شخص کی خودکشی۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں 80سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہاتھ کی نس کاٹ کر خودکشی کر لی۔مرنے والے شخص کی شناخت عبد الرزاق شریف کے نام سے ہوئی۔متوفی کی لاش کے قریب سے اس کا تحریر کردہ خط بھی ملا۔خط میں تحریر تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن ہی میری میت کی تدفین کرے۔

ایدھی رضاکاروں نے 80 سالہ عبدالرزاق شریف کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -