ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی مارچ 2020کی کارکردگی رپورٹ جاری

ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی مارچ 2020کی کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی مارچ 2020کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ 9720 مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے گھروں تک پہنچایا گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ ایدھی ویلفیئرسنٹر کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 174افراد کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے بلامعاوضہ مختلف جگہ منتقل کیاگیا۔

اور حادثات میں زخمی ہونے والے 397 افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔جبکہ ماہ مارچ 7172 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیاگیا۔2548 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیاگیا۔

ماہ فروری ایدھی فا?نڈیشن نے 54 لاوارث میتوں کو کفن دفن کا انتظامات کر کے شہر کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کیاگیا۔بلقس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے 224 افراد میں سے 84افراد کو ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ ایدھی فری ڈسپنسری کے تحت 7983 سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایدھی فری لنگر خانے میں ہزاروں لوگوں کو ایک وقت کا کھانا دیا جاتا ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے کرونا ٹاسک فورس تشکیل دی ہیں کرونا ٹاسک فورس شہر بھر میں کرونا سے مشتبہ مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں میں شفٹ کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -