مخیر حضرات سندس فاؤنڈیشن کو عطیات دیں،حافظ ممتاز

مخیر حضرات سندس فاؤنڈیشن کو عطیات دیں،حافظ ممتاز

  

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود سندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے معاشرے کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ سندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوۃ عطیات کے ذریعے بھرپور مدد کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے چراغ روشن رکھے جاسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -