ایز ی پیسہ کا فنڈز کی تقسیم کے لئے محکمہ زکوٰۃ کے ساتھ معاہدہ

ایز ی پیسہ کا فنڈز کی تقسیم کے لئے محکمہ زکوٰۃ کے ساتھ معاہدہ

  

لاہور(پ ر) معروف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی سروس ایزی پیسہ نے COVID-19 وباء کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کو فنڈز کی ڈیجیٹل طریقے سے تقسیم کے لئے محکمہ زکواۃ و عشر، پنجاب کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد 1.5 ارب روپے کے زکواۃ فنڈز کو 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ضرورت مند مستحقین میں آسان اور محفوظ طریقے سے تقسیم کرنا ہے۔ ایزی پیسہ / ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر و سی ای او محمد مدثر عاقل نے اس پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے ذریعے مالیاتی شعبہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیکل حل فراہم کرتے ہوئے فن ٹیک کے طور پر کام کرنے والے پہلے بینک کا اعزاز حاصل ہے۔پنجاب کے وزیر برائے زکواۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ حکومت عوام کی مدد کے لئے بہترین اقدامات اٹھارہی ہے۔

ہوئے آگے بڑھ رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -