مارکیٹیں دوپہر 2بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے،بابر اسماعیل

مارکیٹیں دوپہر 2بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے،بابر اسماعیل

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے تاجر رہنما بابر اسماعیل بٹ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹ صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔احتیاط کی شرائط لازمی قرار دی جائیں۔انہوں نے کہا مجبوری ہے آگے ماہ رمضان آ رہا ہے اس سے تاجر بھائی اور ان پر اپنا اور اپنی ضرویات زندگی اور خاص طور پر ورکرز کی ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے میں مددملے گی۔انہوں نے مزیدکہا بہت سے دوکاندار، کرایہ دار ہیں ان پر کرایہ کے بو جھ میں کمی اور بہت سے ما لکان،دوکانیں اور پلازہ جن میں کئی مالکان ایسے ہیں جن کی ضروریات زندگی اور ذریعہ آمدن یہی ہے ان کو ریلیف مل سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -