پرائس مجسٹریٹس نے مزید 10منافع خوروں کو گرفتار کر لیا

پرائس مجسٹریٹس نے مزید 10منافع خوروں کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 341 مقامات کو چیک کیا گیا،48 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 90 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 10 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اشیاء ضروریہ آٹا، چینی، گھی اور سبزیوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیں،اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندروزی اور گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن عمل میں لائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائیاں کریں اوررپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -