وزیر اعظم عمران خان غریبوں کی بھلائی کا سوچیں،اشر فبھٹی

وزیر اعظم عمران خان غریبوں کی بھلائی کا سوچیں،اشر فبھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب احساس پروگرام کی بجائے اپنے دل میں غریبوں کا احساس پیدا کریں اور عمران صاحب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر اپنا ٹھپہ لگاکر آپ قوم کے ہمدرد نہیں بن سکتے۔

زکوۃ،صدقہ اور خیرات کی رقم کھانے والوں خوف خدا سے ڈرو۔محمد اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ بیروزگار آدمی بھوک اور غربت میں مارے گھروں میں قید اپنے بچوں کی طرف بے بسی کے عالم میں دیکھ رہا ہے پنجاب حکومت راشن تقسیم کرنے پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب ایسے بچگانہ فیصلے کرنے سے قبل بھوک اور افلاس میں زندگی گزارنے والوں کا بھی خیال ذہن نشین کرلیا کریں اور ان کے لئے عملی طور پر کچھ کریں اسی میں ان کی بہتری ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -