شب برآت پر کرونا سے بچاؤ کی دعائیں مانگی جائیں،راغب نعیمی

شب برآت پر کرونا سے بچاؤ کی دعائیں مانگی جائیں،راغب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ شب برأت پرکرونا سے بچاؤ کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔کثرت سے توبہ واستغفار کریں، اور اپنے گناہوں کی اللہ پاک سے مغفرت طلب کریں۔شب برات اعمال صالحہ کی رات ہے لہذا رب کو راضی کیجیے۔

تاکہ پوری انسانیت کو کرونا وائرس کی وبا سے نجات مل سکے۔علماء کی تربیت اورمنصب ہی عامۃ الناس کو اللہ اوراس بارگاہ یعنی مسجدوں کی طرف بلاناہے پچھلے دنوں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کابڑا مشکل وقت کہ حکومتی مطالبے پرعوام کو مساجد میں نمازوں اورجمعہ کی ادائیگی سے روکناانتہائی مشکل فیصلہ تھا۔حکومتی مطالبہ علماء کی طبیعت اورمزاج سے ہٹ کرتھا۔لیکن اس کے باوجود علماء نے نمازوں اور جمعے کی مساجد میں ادائیگی پر تعداد میں کمی کی قدغن طوعاًوکرھاً برداشت کرلی۔ اگرچہ فرائض کی ادائیگی اورشعائر اللہ کیساتھ گہری کمٹمنٹ رکھنے والے اسے قبول کرنے کوتب تیار تھے نہ اب راضی ہیں۔اسی سبب پچھلے جمعے کے روزبھی محلوں اورگلیوں میں مساجد میں عوام ادائیگی جمعہ کیلئے کیلئے جوق در جوق آئے۔اب اگرکروناکے علاوہ شعائراللہ پراثرانداز ہونے کاکوئی عمل سامنے آیا توعلمائے کرام اورعام مسلمان پوری قوت سے حکومتی اقدامات کی مزاحمت کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری پیغام میں کیا۔انہوں مزید کہاکہ حکومت کی طرف سے مساجدمیں باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر عام لوگوں کے لئے لگائی گئی پابندی کے بعدنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے۔حکومت نے علماء کیساتھ میٹنگ میں گزشتہ دنوں طے کیا تھا کہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اورمریض مساجدمیں نہ آئیں مگرجمعہ کاموقع آیاتواسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمزمیں داخل کروناکے مریض بھی مسجدپہنچ گئے۔اسی طرح لاہور کے مساجد میں ہوا سیکورٹی اہلکاروں کومساجد کے دروازوں سے ہزاروں افراد کو واپس

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -