صدر چائنہ میڈیکل یونیورسٹی نے کے ای ایم یو کورول ماڈل قراردے دیا

صدر چائنہ میڈیکل یونیورسٹی نے کے ای ایم یو کورول ماڈل قراردے دیا

  

لاہور(پ ر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتال دیگر اداروں کے لئے ایک عمدہ مثال ہیں۔ مسٹر وین ڈیلنگ صدر چائنہ میڈیکل یونیورسٹی، چیئرمین کونسل بورڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن الائنس نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کے نام لکھے گئے خط میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں کی خدمات اور کورونا ہیلپ ڈیسک اور ٹیلی میڈیسن کے شعبہ جات متاثر کن اور خوش آئند ہیں میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چائنہ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں اور خاص طور پر ہم ڈاکٹرز کی تربیت اور عوام الناس کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ معلومات اور تحقیق پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ میں ان تمام ڈاکٹرز نرسز اور دیگر عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کورونا کی جنگ کے صف اول کے مجاہد ہیں اور چائنہ میڈیکل یونیورسٹی ہر طرح کی اخلاقی اور مالی مدد کے لئے تیار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -