شہبازشریف کی طرف سے صحافیوں میں کرونا کٹس تقسیم

شہبازشریف کی طرف سے صحافیوں میں کرونا کٹس تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عطاء تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے صحافیوں میں کٹس تقسیم کیں،لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کرونا کیخلاف جنگ لڑنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صحافی اپنی مدد آپ کے تحت فرنٹ لائن پر کرونا کیخلاف لڑ رہے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا حکومت کرونا کے معاملے میں اپنا رول ادا نہیں کر پائی۔ شہبازشریف کی ہدایت پر لاہور پریس کلب پہنچے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے نمائندوں میں حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،نائب صدر قذافی بٹ، صحافی سیف اعوان،طارق مغل،شیخ آفتاب،حافظ نعیم،نواز عالم سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا میڈیا ورکرز کرونا کیخلاف جنگ اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں۔حکومت ابھی تک آگاہی مہم شروع نہیں کرسکی۔نواز اور شہباز کا مشن کرونا پر آگاہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر آگاہی مہم چلارہے ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کرونا سے بچاؤ کی کٹس گلگت،بلوچستان،سندھ اور اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کٹس پہنچارہے ہیں۔شہبازشریف کرونا کیخلاف جنگ میں تمام میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کل کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد قابل مذمت ہے۔پندرہ سو کٹس بلوچستان پہنچادی گئی ہیں۔گلگت بلدستان میں ایک ہزار کٹس پہنچادی ہیں۔فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کی حفاظت کیلیے جوہوگا وہ کرینگے۔لیگی رہنما اپنے حلقوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -