ہجویری سکیم کے مکینوں کے پٹواری اور قانونگو پر رشوت کے الزامات

  ہجویری سکیم کے مکینوں کے پٹواری اور قانونگو پر رشوت کے الزامات

  

لاہور)اپنے نمائندے سے (ہجویری ہاؤسنگ سکیم کے رہائشیوں کے پٹواری ملک تاج اور قانونگو حمید پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی،انہوں نے کہا جہاں سے پیسے ملتے ہیں وہاں پٹواری تاج خود قبضے کرواتا ہے اور تحفظ فراہم کرتا ہے جہاں سے پیسے نہ ملیں وہاں پر منہ مانگا بھتہ وصول کرتے ہیں،ہجویری ہاؤسنگ سکیم کے سینکڑوں شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے فوری کاررورائی کا مطالبہ۔واضح رہے کہ تھانہ ہربنس پورہ کے ایس ایچ او کی موجودگی میں شہریوں نے پٹواری پر بیس لاکھ روپے رشوت وصولی کے الزام عائد کیے اور مطالبہ کیا کہ پٹواری اور ہجویری کے رہائشیوں کو سامنے بٹھایا جائے اور انکوائری کروائی جائے۔ دوسری جانب پٹواری ملک تاج اور حمید قانگو نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہاکہ ان لوگوں کے خلاف استغاثہ جمع کروانے لگا ہوں قانونگو حمید نے بتایا کہ لوگوں نے ان کا گھیراو بھی کرلیا تھا اور موبائل بھی چھین لیا تھا جس سے موقع کی تصاویر بنالی ہے۔ ہجویری کے مظاہرین کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -