مشکل حالات میں صبر،شکرکرنا اسلامی شرعی فریضہ ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں صبر، شکر اور احتیاط اسلامی شرعی، اخلاقی، بنیادی انسانی فریضہ ہے۔ کرونا وائر س سے دنیا بھر میں لاکھوں انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وطن عز یز پاکستان کو اٹلی، ایران، امریکہ، برطانیہ، کوریا جیسے خوفناک حالات سے بچانے کیلئے سخت ترین احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہناتھا کہ عوام الناس گھروں میں رہیں۔
حتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کویقینی بنائیں بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ حالات پر معمول پر آسکیں اور زندگی کا پہیہ پھر سے رواں ہوسکے۔