گندم خریداری کا ہدف پورا کیا جائے گا،محمود جاوید بھٹی

گندم خریداری کا ہدف پورا کیا جائے گا،محمود جاوید بھٹی

  

لاہور(پ ر) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن کیلئے بیج کی تیاری کے تناظر میں 15لاکھ من گندم خریداری کا ہدف پورا کیا جائے گا اور وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی ہدایت پر ڈائریکٹر پروکیورمنٹ سرور شمسی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر چوہدری جاوید، ڈائریکٹر رانا رفعت، ڈپٹی ڈائریکٹر انعام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر سہیل بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الصبور اور دیگر نے شرکت کی۔ محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ گندم کی پروکیورمنٹ اور پروسیسنگ کر کے آئندہ سیزن میں بھی کسانوں کو اعلیٰ معیار کا سستا بیج فراہم کرنے کا وزیر زراعت پنجاب کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

کسان اجناس کی کاشت کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ استعمال بیج استعمال کریں تاکہ بھر پور پیداوار حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہر جگہ موجود افسران اور ملازمین انتہائی محنت اور ایمانداری سے ٹیم ورک کے طو رپر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد زرعی شعبے کو ترقی دینا او رکسانوں کو سستا اور معیاری بیج فراہم کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -