ہنگو‘ ماں اور بیٹا دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

ہنگو‘ ماں اور بیٹا دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

  

ہنگو (بیورو رپورٹ) ہنگو میں ذاتی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے ماں اور بیٹے کو قتل کر دیا،بیٹے کو کنویں کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ ماں کو کنویں میں دھکیل کر قتل کیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی ہنگو میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب واقعہ ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ واقعے کا درج ایف آئی آر علت نمبر246میں محمد بلال ولد عبدالطیف نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیر کے رات ہمارا چچاذاد محمد غفار کنویں سے بطخ نکالنے کیلئے کنویں کے اندر گیا میں ان کی والدہ مسماۃ بی بی مرجانہ اور جہانزیب بھی موجودتھے کہ اس وقت محمد حبیب عبداللہ پسرن محمد قاسم محمد قاسم ولد لال مین مسلح آئے انہوں نے کنویں کے اندر محمد غفار پر فائرنگ شروع کی جبکہ ان کی والدہ مسماۃ بی بی مرجانہ کو دھکا دے کر کنویں میں گرا دیا ہم خالی ہاتھ تھے کچھ نہ کر سکے ملزمان جائے واردات سے فرار ہوئے واقعہ ہماری سابقہ دشمنی ہے واقعے کے بعد ہم نے محمد غفار اور ان کی والدہ مسماۃ بی بی مرجانہ کی دونوں کی لاشیں نکال لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ دوران خان نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے بیٹے کو فائرنگ کر قتل کیا گیا ہے اور ان کی ماں کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہو گئی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -