باجوڑی گیٹ میں دکانداروں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہیں

باجوڑی گیٹ میں دکانداروں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہیں

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تاجراتحادخیبرپختونخوانے پشاورشہرکومکمل سیل کرکے راستوں کی بندش اورباجوڑی گیٹ میں دکانداروں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کی بات کررہی ہے تودوسری طرف راستوں کی بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے اوررہی سہی کثرپولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے پوری کردی جوکہ ہردوسرے شہری کی بے عزتی کررہے ہیں گزشتہ روزتنظیم کااجلاس چیئرمین مجیب الرحمان کی صدارت میں ہواجس میں شوکت اللہ ہمدرد،میاں اختر،آفتاب خان،شاہداوردیگرصدورنے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ شہری اپنے گھروں میں قرنطینہ میں ہیں لیکن بیماری سستی کی صورت میں انہیں ہسپتال اورمیڈیسن لینے کیلئے جانے میں دشواری کاسامنا کرناپڑرہاہے کیونکہ شہرکے تمام راستے مکمل طورپرسیل کردیے گئے ہیں جوکہ غلط ہے انہوں نے کہاکہ شہری اوررتاجربرادری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے انتظامیہ کوبھی چاہیئے کہ وہ شہریوں اورتاجروں کے ساتھ احسن سلوک رواں رکھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -