اپو زیشن پارٹیوں کے وفد کا ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے ملاقات

اپو زیشن پارٹیوں کے وفد کا ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیو رو رپورٹ)اپو زیشن پارٹیوں کے وفد کا ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے ملاقات۔چارسدہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر،سیاسی بنیادوں پر سروے،پی ٹی آئی کے من پسند لوگوں کے ذریعے سرکاری آٹے کی تقسیم، بلا امتیاز تمام علاقوں میں جراثیم کش سپرے کرنے سمیت دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بیشتر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق اپو زیشن جماعتوں کے قائدین پر مشتمل وفد نے جماعت اسلامی چارسدہ کے امیر محمد ریاض خان کی قیادت میں ڈی سی چارسدہ عدیل شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق صوبائی وزیر الحاج احسان اللہ خان، قومی وطن پارٹی کے قیصرجمال ہشنتعرے،جے یوآئی کے مولانا الہی جان،مولاناجمیل احمد،اے این پی کے فاروق خان،مسلم لیگ ن کے ہمایون شاہ کاکاخیل،پی پی پی کے گل وحید،تاجر اتحادکے حبیب اللہ اور حیات خان شامل تھے۔ وفد نے ڈی سی چارسدہ کو کرونا وائرس کے حوالے سے ضلع چارسدہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ پر واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے امداد ی رقم بہت کم ہے اور اس کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔ سرکاری فنڈ پی ٹی آئی کارکنوں کی بجائے سرکاری اہلکاروں کے ذریعے تقسیم کیا جائے۔لاک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان تاجر وں کا ہو ا ہے۔لہذا حکومت فوری طورپر تاجر برادری کے لیے ریلیف کا اعلان کریں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے خفاطتی اقدمات مزید بہتر کئے جائیں جبکہ عام لوگوں کے علاج معالجہ کی سہولیات پر بھی توجہ دی جائے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو چارسدہ ہسپتال میں وینٹی لیٹرفراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد نے سرکاری آٹا کوٹہ کو پی ٹی آئی ورکرز کے ذریعے تقسیم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بلا امتیاز پورے ضلع میں جراثیم کش سپرے یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تین ماہ کیلئے یوٹیلیٹی بلز معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں ا پو زیشن کے بیشتر مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے جبکہ جو مطالبات صوبائی حکومت سے وابستہ ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائیگا۔