لنڈی کوتل‘ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر قرنطین

لنڈی کوتل‘ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر قرنطین

  

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر والوں کو اپنے گھروں میں قرنطین کر دئیے گئے ہیں کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہیں لیکن ڈی سی اور ای سی کی طرف سے کو ئی راشن نہیں دی گئی ہیں گھروں میں خوارکی سامان ختم ہو گیا ہے یا بازار جانے کی اجازت دی جائے یا راشن دی جائے لنڈیکوتل میں چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق تقریبا پانچ دن پہلے ہوئی ہیں جس کے بعد چاروں کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کئے گئے ہیں جبکہ انکے گھروالوں کو اپنے گھروں میں قرنطین کر دئیے گئے ہیں حکومت کی طرف قرنطین کرنے والے افراد کو راشن پہنچانے کیلئے ڈی سی اور ای سی کو پہلے سے ہدایات جا ری کئے گئے ہیں لیکن تا حال لنڈیکوتل میں انکو راشن نہیں دی گئی لنڈیکوتل کے ایک فلاحی تنظیم نے انکے گھروں میں توڑا راشن مہیا کی گئی ہے اس حوالے سے اپنے گھر میں قرنطین کرنے والے سرتاج شینواری نے میڈیا کو بتا یا کہ انکے پاس خوراک اور دوسرے ضروری سامان ختم ہو گیا ہے یا انکوں بازار جانے کی اجازت دی جائے یا پھر راشن مہیا کی جائے کیونکہ سخت مشکلات اور تکلیف سے دوچار ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -