ٹانک میں پاک فوج کے جوانوں نے تھیلیسیمیا کے بچوں کو خون فراہم کیا

ٹانک میں پاک فوج کے جوانوں نے تھیلیسیمیا کے بچوں کو خون فراہم کیا

  

ٹانک (نمائید ہ خصوصی) کرونا وائرس وباء کی وجہ سے ٹانک میں تھلیسمیا مرض میں مبتلاء بچوں اور افراد کو خون کی فراہمی کے لئے ٹانک میں تعینات پاک فوج کی یونٹ کے جوان بغیر کسی نمود و نمائش کے عملی طور پر میدان میں آگئے تھلیسمیا کی مرض میں مبتلاء بچوں کو یونٹ کے جوانوں نے انسانی ہمدردی کے تحت خون فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ عوامی،سماجی اور سول سوسائٹی کے افراد کی جانب سے کور کمانڈر پشاور لیفیٹنٹ جنرل نعمان،آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام کو زبردست الفاط میں خراج تحسین پیش کیا ہے ٹانک کی سماجی تنظیموں کے عہدے داروں،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں ایک طرف پاک فوج اپنی غیور عوام کو مذکورہ وائرس سے بچانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو مصائب سے نکالنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ٹانک میں کرونا وباء کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں تھلیسمیا کے بچوں اور افراد کو خون کے حصول میں سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر ٹانک میں تعینات پاک آرمی کے یونٹ کے جوانوں اور افسران نے انسانی ہمدردی کے ناطے بغیر کسی نمود ونمائش اور فوٹوسیشن کے تھلسیمیا کے مرض سے متاثرہ بچوں کو خون دینا شروع کیا ہوا ہے اور اب تک کئی افراد کو آرمی کے جوانوں کی طرف سے خون فراہم کیا گیا ہے سماجی تنظیموں کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ٹانک میں پاک آرمی کی یونٹ کے مذکورہ انسان دوست اقدام پر کور کمانڈر پشاور،آئی جی ایف سی ساؤتھ، سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں پاک فوج اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور انہیں مایوس نہیں کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -