پشاور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا لاک ڈاؤن بے احتیاطی کی نذر

پشاور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا لاک ڈاؤن بے احتیاطی کی نذر

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور میں کرونا وائرس کے روک تھام کے باعث لاک ڈاون کے باوجود شہر کے مضافاتی علاقوں میں اختیاطی تدابیر کو عوام نے ہوا میں اڑھا دئے،مضافاتی علاقوں میں تعمیراتی کام جارہ رہنے کیساتھ ڈبل سواری بھی جاری ہے تاہم صوبائی حکومت مضافاتی علاقوں میں لاک ڈاون پر عمل دارامد کروانے میں بے بس ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مضافاتی علاقہ نصیر باغ،ملکنڈھیر،ریگی،ملا زئی،میاں خان گڑھی اور ملحقہ علاقوں کے عوام اختیاطی تدابیر کے پروا کئے بغیر معاملات زندگی میں مصروف ہے تاہم ان علاقوں میں تعمیراتی کام بھی پہلے کی طرح جاری ہے جبکہ مذکورعلاقوں کے عوام ڈبل سواری بھی کرتے ہے جسکی وجہ سے کرونا وائرس پھیلاو کا خدشہ ہے اور انتظامیہ مضافاتی علاقوں میں اپنی ریٹ بحال کرنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -