تورڈھیر میں 3 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار‘ 6 بائیک برآمد
تورڈھیر(نمائندہ پاکستان) ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور تاج محمد خان اور ایس ایچ او چھوٹا لاہور شفیق احمد نے تھانہ چھوٹا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا لاہور پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار کیا ہے انکے قبضے سے 6 موٹر سائیکل اور 60000 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے ہیں برآمد کیے گئے چھ موٹر سائیکل میڈیا کو دکھائے گئے ، دیگر کاروائیوں میں منشیات فروش کے قبضے سے 1010 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ موٹروے وے پر ڈکیتی کرنے والا گروہ کا ایک اور ملزم گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس سلسلے میں چھوٹا لاہور پولیس کی طرف سے تھانہ چھوٹا لاہور میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور تاج محمد خان، ایس ایچ او سب انسپکٹر شفیق احمد، ایڈیشنل ایس ایچ او فضل آمین،آئی او غنی سید اور اے ایس آئی عامر خان شامل ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاج محمد خان نے میڈیا نمائندگان کو تفصیلی بریفینگ دی اور جرائم پیشہ افراد کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد اپنے جرائم سے توبہ کرکے اپنا قبلہ درست کرے اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا لاہور پولیس نے ایک ماہ کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹا لاہور پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار کیا ھے اور ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ھے ڈی ایس پی تاج محمد خان نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او شفیق احمد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔