صوابی‘ بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی‘ متعدد گرفتار

صوابی‘ بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی‘ متعدد گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹوپی نیاز علی خان نے ناکہ بندی کے دوران ایک شخص کامل سکنہ گلہ کے قبضے سے 2040گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح تھانہ چھوٹا لاہور کے ایس ایچ او شفیق احمد خان نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد ریپیٹر، تین عدد پستول، ایک کلو گرام چرس، چھ عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں اور ساٹھ ہزار روپے نقد کیش بر آمد کر کے رومان سکنہ گمبت مردان، مصباح سکنہ جلسئی، سید محمد سکنہ جلسئی، عزت اللہ اور عاصم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -