شانگلہ میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

شانگلہ میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،لینڈ سلائیڈنگ سے تمام تر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ دوسری جانب اسمانی بجلی گرنے کا خطرات بھی لاحق۔کورونا ایمرجنسی کے باعث سڑکوں کی صفائی نہ ہو سکی۔این ایچ اے کی زیر اہتمام سڑکوں پر سلائیڈنگ اور جگہ جگہ بڑے پتھر پڑے ہیں این ایچ اے منظر عام سے غائب ضلعی انتظامیہ شانگلہ خاموش تماشائی بنی بیٹی ہیں۔ادھر موسلادھار بارشوں کے بعد برساتی نالوں اور خوڑوں میں پانی کی بہاو میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے خوڑوں میں مقامی پن بجلی گھروں کو جزوی نقصان ہوا جبکہ موسلادھار بارشوں کے بعد پہاڑوں پر ہلکی برف باری اورژالہ باری سے ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارشوں سے الپوری تا بشام۔الپوری منگورہ سمیت دیگر سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہو گیا،برساتی نالوں اور خوڑوں میں پانی کی بہاو میں اضافہ۔لینڈ سلائیڈنگ سے مین سڑکوں سمیت لنک سڑکوں پر عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا رہا۔ بالائی علاقے سمیت دیگر بالائی علاقوں کے لنکس روڈوں سلائیڈنگ کے بعد بند پڑٖے ہیں۔ سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہو گیا۔ شانگلہ میں شروع ہونے والی موسلادھار بارش منگل کے روز بھی جاری رہی،بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی بارف باری اور بیشتر بالائی علاقوں میں ژالہ باری بھی جاری ہے،وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور وادی شانگلہ میں ٹھنڈکا راج دوبارہ شروع تیزیخ بستہ ہواوں، بہار کے موسم شروع ہوتے ہی موسلادھار بارشوں نے پھلدار درختوں کونقصان پہنچایا۔۔