مہنگائی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا‘ واجد علی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش میں خود ساختہ اضافے کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔کسی کوعوام لوٹنے کی اجازت نہیں ہو گی،عوام لاک ڈاون کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں،کرونا وائرس سے جنگ عوامی تعاون کے بغیر ادھوری ہے،اشیائے خوردونوش اور گیس قیمتوں میں ناجائز اضافے پر اسسٹنٹ کمشنر الپوری کا ایکشن متعدد کے خلاف مقدمات درج کر دیئے عوامی فلاح اولین ترجح ہے سخت وقت میں عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈھیری و دیگر بازاروں کے دورے کے موقع پر کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی نے مختلف دوکانوں میں اشیائے خوردونوش کی سٹاک اور قیمتیں چیک کیا۔ کچھ دوکانوں سے ختم المیعاد اشیاء کو ضبط کیا گیااور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعددمقدمات د رج کئے۔بعد ازیں اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی نے ایل پی جی کی نئی نرخنامہ جاری کیا جو کہ فوری طورپر نافذالعمل ہوگا، دوکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخنامے کو دوکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انھوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کی صورت میں ان نمبرز 850210،850005،850007 پر رابطہ کریں بروقت ازالہ کیا جائے گا۔۔