بیرون ملک21 پروازوں کی اجازت دینے کا اقدام چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)بیرون ملک21 پروازوں کی اجازت دینے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے،شہری نبیل جاوید کاہلوں کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، این ڈی ایم اے، سول ایوی ایشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارکا موقف ہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل ٹورنٹو سے آنے والی پرواز میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہواہے، جہاز کے کیپٹن فرخ رضا اور فسٹ آفیسر فیصل بھی کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، جہاز میں سفر کرنے والے 24 افراد میں بھی کرونا وائرس پایا گیا، پی آئی اے نے بین الاقوامی قوانین کو پرواز کے دوران نظر انداز کیا جس کے باعث افراد کرونا میں مبتلا ہوئے، جہاز کے کپتان نے قبل از وقت جہاز میں موجود سہولیات کے فقدان سے متعلق آگاہ کیا، کروناوائرس کے پیش نظردنیا بھر میں ائیر لائنز کی کمرشل فلائٹس پرسختی سے پابندی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے دی گئی اجازت کو کالعدم قراردیاجائے اوربین الاقوامی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا بھی حکم دیا جائے۔
اقدام چیلنج