لاپتہ افراد کمیشن نے 31 مارچ تک 4513 کیسز نمٹا دیئے

لاپتہ افراد کمیشن نے 31 مارچ تک 4513 کیسز نمٹا دیئے

  

اسلام آباد (آئی این پی) لاپتہ افراد کمیشن نے 31 مارچ تک 4513 کیسز نمٹا دیئے۔ جبری طور پر لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی مجموعی تعداد 6628 ہوگئی۔رپورٹ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکریٹری فرید احمد خان کی جانب سیجاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران 24 نئے کیسز کمیشن کو موصول ہوئے۔ جبری طور پر لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی مجموعی تعداد 6628 ہوگئی۔مارچ 2020ء میں انکوائری کمیشن نے 395 سماعتیں کیں۔ اسلام آباد میں 198، کراچی میں 134 اور بلوچستان میں 63 سماعتیں کی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے صدر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال اس عہدے کی تنخوا? یا مراعات نہیں لیتے۔

لاپتہ افراد کمیشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -