ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا پشاور کے مختلف بازاروں اور غلہ مارکیٹ کا دورہ
پشاور(کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے کرونا وباء پھیلنے کے پیش نظر پشاور شہر کے مختلف بازاروں اور صوبہ کے سب سے بڑے غلہ مارکیٹ سمیت اندرون شہر غلہ منڈی،سعبہ بازار، سرکلر روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا،اس مو قع پر انہوں نے تاجر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، ایس ایس پی آپریشن نے تاجر صدور سے بات چیت کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمدکرکے کرونا لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے پر زور دیا، کرونا لاک ڈاؤن کے دوران تعاون پر تاجر برادری کے ممنون ہوں۔ایس ایس پی آپریشنز تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کرونا وائرس وباء سے ممکنہ بچاو کی خاطر صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈاون اورشہر کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر پشاور کے مختلف بازاروں او ر علاقوں کا دورہ کیا،دورہ کے موقع پر انہوں نے پشاور بازاروں کے تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی، لاک ڈاؤن کے دوران تجارتی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور تاجروں برادری کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کی خاطر پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کر تے ہی وائرس سے بچاؤ ممکن ہے