چینی اور گندم کی رپورٹ آنے کے بعد متفرق درخواستیں دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں چینی اور گندم کی رپورٹ آنے کے بعد متفرق درخواست دائر کردی گئی،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ رمضان سے قبل چینی اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیا جائے۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ نے چینی اور آٹا مافیا کوبے نقاب کر دیاہے، چینی اورآٹے کی ایکسپورٹ کی اجازت دے کر قومی جرم کیاگیا، چینی پردی جانے والی سبسڈی قومی خزانے کو لوٹنے اورآئین کے بنیادی آرٹیکلز کی سنگین خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا ہے 10برسوں کے دوران چینی پردی جانے والی سبسڈی واپس لینے کاحکم دیاجائے اورگزشتہ 40برسوں میں چینی پردی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی طلب کیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ رمضان سے قبل چینی اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیاجائے جبلہ شوگراورآٹا ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے والے افسروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
درخواستیں دائر