مذاکرات کامیاب کرم میں کرونا وائرس سے پہلی خاتون جاں بحق

مذاکرات کامیاب کرم میں کرونا وائرس سے پہلی خاتون جاں بحق

  

ضلع کرم(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں کورنا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے لوئیر کرم کے علاقے ششو سے تعلق رکھنے والی خاتون پشاور کے ہسپتال میں جانبحق ہو گئی ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے میڈیا کو بتایا کہ لوئیر کرم کے علاقہ ششو سے تعلق رکھنے والی ستر سالہ خاتون جو کہ شوگر اور بلڈ پریشر سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھی علاج کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کی گئی جہاں خاتون کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے ائسو لیشن وارڈ میں داخل کی گئی اور کورنا ٹیسٹ لیا گیا تو مثبت آگیا اور گزشتہ روز انتقال کر گئی خاتون کی میت ضلع کرم میں آبائی علاقے ششو پہچانے کے بعد حکومتی احکامات کے مطابق سپردخاک کی گئی ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا تھا کہ اسٹنٹ کمشنر لوئیر کرم زاہد یونس ہیلتھ افیسر عنائیت الرحمان اور دیگر متعلقہ حکام سمیت انہوں نے ششو کے علاقے کا دورہ کیا اور ستر مکانات پر مشتمل علاقے کو قورانطینہ قرار دیا گیا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خاتون کے قریبی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے کارونا ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں اور ضلع بھر میں کورنا وائرس کے حولے سے انتظامات میں مذید سختی لائی جارہی ہے تاکہ اس وائرس سے لوگوں کو بچایا جا سکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -