قبائلی صحافیوں سے کئے وعدے پورے کئے جائیں‘ حسبان اللہ

قبائلی صحافیوں سے کئے وعدے پورے کئے جائیں‘ حسبان اللہ

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) وزیراعلی خیبر پختونخوا ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔ تمام قبائلی پریس کلبوں کے لیے اعلان شدہ 20 لاکھ روپے گرانٹ جلد ازجلد دی جاے ورنہ وزیراعلی ھاوس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ھوجاینگے۔باجوڑ پریس کلب کے صدر اور ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے سابق مرکزی صدر حسبان اللہ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی پریس کلبوں کیلئے اعلان شدہ 20 لاکھ روپے جلد ازجلد دی جائے جس کا وعدہ وزیراعلی ہاوس میں وزیر اعلی اور مشیر اطلاعات نے کیا تھا کہ مارچ کے مہینے میں تمام پریس کلبوں کیلئے اعلان شدہ 20 لاکھ روپے کا چیک دیا جایگا لیکن آج تک ایک بھی پریس کلب کو گرانٹ نہیں دیا گیا جبکہ پریس کلبوں میں تمام پریس کانفرنس اور دیگر پروگرام بند ہیں اور قبائلی صحافی سخت مشکلات میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپریل کے آخر تک اعلان شدہ گرانٹ نہیں دیا گیا تو تمام قبائلی پریس کلبوں کے صدور اور صحافی وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کرینگے۔ حسبان اللہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو حفاظتی کٹس دی جائے اور وزیراعظم کے اعلان کردہ معاشی پیکج میں قبائلی صحافی بھی شامل کی جائے۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال سے مسلسل قبائلی پریس کلبوں کو گرانٹ دینے کے اعلان کرتے ہیں لیکن دوسال گزرنے کے باوجود تاحال گرانٹ نہیں دیا گیاہے۔جس سے قبائلی صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -