مردان چیمبر کے سینئر نائب صدر اویس خان کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

مردان چیمبر کے سینئر نائب صدر اویس خان کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

  

مردان (بیورورپورٹ) مردان چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی اویس خان اور ممبر ایگزیکٹو باڈی حاجی عبدالعزیز خان نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے صنعتکار اور تاجر شدید معاشی مشکلات سے دوچارہیں انہیں بلاسود قرضے فراہم کرکے ان کے مطالبات پر غورکریں یہاں جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ تاجر برادری اپنی دکانوں اوربازاروں میں حفظان صحت کا خیال رکھنے سمیت جراثیم کش سپرے اوردیگر اقدامات اٹھانے کو تیارہیں اورحکومت سے بھرپور تعاون کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ اگر حکومت 14اپریل تک لاک ڈاؤن کا خاتمہ نہ کیاتو شدید معاشی بحران پیداہونے کا خدشہ ہے اور تاجر برادری اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل بنائے گیاحاجی اویس خان اور حاجی عبدالعزیز خان نے مرکزی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مردان سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے اوریہاں کے شہریوں،تاجروں اور صنعتکاروں کو مراعاتی پیکج فراہم کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -