رستم میں نوجوان نے خودکشی کر لی

رستم میں نوجوان نے خودکشی کر لی

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں ایک نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ طارق آباد کوتر پان کے رہائشی بخت شیر علی نے تھانہ رستم پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے محمد وقاص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا آج نماز فجر کے بعد جب میں گھر واپس آیا تودیکھا کہ اس نے اپنے گلے میں پھندا لگائے ہوئے خو د کو پھانسی کرکے پھنکے سے لٹکا دیا تھا۔ پولیس تھانہ رستم نے والد کے رپورٹ پر خودکشی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اس سلسلے میں مزید انکشافات کی توقع کی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -