لاک ڈاؤن میں ڈاکوؤں کا کریک ڈاؤن، 12لاکھ، زیورات، قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

لاک ڈاؤن میں ڈاکوؤں کا کریک ڈاؤن، 12لاکھ، زیورات، قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق چوہنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر کے گھر سے 4لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے حسن کے گھر سے 4لاکھ20ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون میں ڈاکوؤں نے عمیر کے گھر سے1لاکھ 90 ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان گجر پورہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے اکرام کے گھر سے1 لاکھ 15ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے فرقان کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ناظم سے60ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زمان کی فیملی سے 35 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،اکبری گیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نوید کی فیملی سے 20ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ برکی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں اور مصطفی ٹاون،شاہدرہ اور سول لائنزسے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -