کیمپ جیل حکام کا انڈر ٹرائل قیدیوں کو سنٹرل جیل منتقل کرنے کامراسلہ

  کیمپ جیل حکام کا انڈر ٹرائل قیدیوں کو سنٹرل جیل منتقل کرنے کامراسلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتے ہوئے 49 تک پہنچ گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے نئے قیدی سنٹرل جیل بھجوانے کا مراسلہ بھجوادیا۔ ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور کی بجائے انڈر ٹرائل قیدیوں کو سنٹرل جیل منتقل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے انڈر ٹرائل قیدیوں کو کیمپ جیل کی بجائے سنٹرل جیل منتقل کرنے کے حوالے ڈی آئی جی جیل لاہور اورسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوبھجوایا ہے۔جیل حکام کے مراسلے کے مطابق کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اب تک 49 ہوگئی ہے اور جیل میں کورونا وائرس سے بڑھتے قیدیوں کی وجہ سے جیل انتظامیہ نے حکومت کو آگاہ کر دیاہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلیے جیل میں انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جیل میڈیکل سٹاف کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں، کیمپ جیل میں نئے قیدیوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے لیے جگہ نہیں ہے۔دوسری جانب جیلوں کی جانب سے کسی بھی قیدی کو جیل میں لانے سے پہلے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس قیدیوں کو جیل میں لانے سے پہلے سرکاری ہسپتالوں سے کرونا ٹیسٹ کروانے کے بارے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -