ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید سے شیعہ رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

  ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید سے شیعہ رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید سے شیعہ رہنماؤں کے نمائندہ وفد نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید،ضلعی انتظامیہ اوردیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ توقیر حسین بابا،سید سبطین سبزواری،قاسم علی قاسمی،ملک شوکت حسین اعوان،سید جعفر شاہ،سید افسر حسین، سید خرم نقوی اور دیگر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ملاقات میں کورونا وائرس کے تناظر میں شہر کے مختلف مقامات پر قرنطینہ کئے گئے افراد کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام مسالک اور مکتبہ ہائے فکر کے افراد بحیثیت قوم متحد ہیں۔کورونا وائرس کی سنگین صورتحال باہمی اتحاد،یگانگت، بھائی چارہ اور رواداری کی متقاضی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور پولیس کے چاک و چوبند جوان قرنطینہ مراکز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جنہیں ماسک، گلوز، سینیٹائزرز سمیت تمام حفاظتی سازوسامان سے لیس کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قرنطینہ کئے گئے افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔دونوں افسران نے وفد یقین دلایا کہ قرنطینہ کئے گئے افراد کے حوالے سے درپیش مسائل سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت اورافہام و تفہیم سے طے کر لئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -