پاکستان میں رہنے والے افغانوں میں ابھی تک کرونا کا کوئی رجسٹرڈ کیس نہیں، افغان سفیر

  پاکستان میں رہنے والے افغانوں میں ابھی تک کرونا کا کوئی رجسٹرڈ کیس نہیں، ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشال نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں رہنے والے افغانوں میں ابھی تک کویڈ 19 کا کوئی رجسٹرڈ کیس نہیں ہے۔ ایک بیان میں عاطف مشال نے کہاکہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،تمام لوگ عالمی ادارہ صحت اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ افغان سفیر نے کہاکہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

افغان سفیر

مزید :

صفحہ آخر -