حکومت نے کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات نہیں کئے، قمر زمان

حکومت نے کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات نہیں کئے، قمر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومتی ناکامی سے کرونا کے پھیلنے کا خطرہ موجود تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کو کنٹرول میں مدد ملی ہے۔قمر زمان کائرہ کا ڈویڑنل اور ضلعی صدور کیساتھ ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی کہ وزیراعظم وقت پر فیصلے نہ کرسکے اور انہوں نے اچھے فیصلوں کی مزاحمت کی۔پیپلز پارٹی رہنما نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے بروقت حکمت عملی اختیار نہیں کی۔ اپوزیشن اور میڈیا نے حکومتی ناکامیوں کو بھرپور اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے سندھ حکومت کی تعریف میں ایک لفظ نہیں کہا بلکہ ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے رقم مستحقین میں تقسیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، مگر ٹیسٹنگ کے اعتبار سے صوبہ سب سے پیچھے ہے۔
قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -