کرونا سے بچاؤ کیلئے اعلیٰ اسلامی طرزِ حیات پر عمل کرناہو گا ٭……ڈاکٹر ظفر بشیر چوہدری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ظفر بشیر چوہدری نے عالمی یومِ صحت 7 اپریل 2020 کے موقع پر کہا ہے کہ عوام یہ عہد کریں کہ اس وقت ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے کرونا اور اس طرح کی دیگر اچھوتی اور موذی بیماریوں سے بچنے کے لیے اور ایک آئیڈیل صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اعلیٰ اور ارفع حیثیت کے حامل اسلامی طرزِ حیات اورایکو ایفیکٹوکمیونٹی ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے 25 سال پہلے دیئے گئے ”چارٹر آف ہیلتھ لائف سٹائلز کمانڈمنٹس“پر صحیح اور مکمل عمل کا آغاز کریں۔ ایک ویڈیو لنک کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈاکٹر ظفر بشیر چوہدری نے کہا کہ ہمیں کرونا جیسی بیماریوں سے لڑنے کیلئے اسلامی اصولوں پر کاربند ہونا پڑے گا۔آپ لوگوں نے کرونا سے ڈرنا نہیں ہے مگر اپنے آپ کو ایک حفاظتی حصار میں رہتے ہوئے کرونا سے باقائدہ لڑنا ہے۔
ڈاکٹر ظفر بشیر چوہدری