عوامی مہم اور علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

عوامی مہم اور علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر عوامی آگاہی مہم مزید تیز کر دی ہے، آگاہی مہم کے دوران شہر کے نواحی علاقوں میں بھی پولیس افسران علماء کرام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جس کے دوران ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم نے ریگی، ملازئی، شاہی بالا اور ملحقہ علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے اور شہریوں کو وائرس کے نقصانات سے بچانے کی خاطر علماء کرام سے ملاقات کی ہے اس موقع پر ایس ایچ او ریگی اعزاز عالم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، دونوں پولیس افسران نے علماء کرام اور مشائخ عظام سے ملاقات کرتے ہوئے مسجد و منبر کی افادیت کو بروئے کار لا کر شہریوں کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے سمیت پانچ افراد سے زائد افراد کو مسجد آنے سے بھی گریز کرنے کی اپیل کی ہے اس موقع پر علماء کرام نے وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم سمیت حکومتی احکامات پر من و عن عمل کرنے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی خاطر پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم دہرایا ہے، علماء کرام نے واضح کیا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اداروں کی جانب سے وضع کئے گئے احتیاطی تدابیر اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے جس پر عمل کر کے شہری خود کو اس وباء سے بچا سکتے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -