موٹر سائیکل لفٹرر گروہ گرفتار،مسروقہ کار، رکشہ، موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد

موٹر سائیکل لفٹرر گروہ گرفتار،مسروقہ کار، رکشہ، موٹر سائیکلیں اور اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور کرونا وائرس کے ممکنہ روک تھام کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سرقہ کرنے والے خطرناک گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں اور موتر سائیکلیں سرقہ کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موٹرکار، ایک عدد رکشہ،دو عدد موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ان سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو خفیہ اطلاع اطلاع ملی کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں چند نا معلوم افراد کسی واردات کی غرض سے موجود ہے جس پر ڈی ایس پی سبرب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی خصوصی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے نہایت حکمت عملی کیساتھ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدودگلشن آباد دیہہ بہادر میں واقع ارشد کے مکان پر چھاپہ لگا کر موقع پر دو ملزمان اسرار ولد لطیف اور ارشد ولد شیر گل ساکنان گلشن آباد دیہہ بہادرکو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سرقہ کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موٹرکار، ایک عدد رکشہ،دو عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے